LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے

Web Desk

20 November 2026

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے فورم میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں، جہاں نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے ناظم الامور سعد وڑائچ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمے کے فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مصدق ملک فورم کے دوران تہذیبوں کے مابین مکالمے کی اہمیت اور سفارت کاری میں پاکستان کے کردار پر ملکی مؤقف پیش کریں گے، جبکہ ایس سی او میں پاکستان کے تعمیری کردار کے ساتھ ساتھ ملک کے متنوع تہذیبی اور ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس فورم میں پاکستان کی شرکت ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے عین مطابق خطے میں تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی عکاس ہے۔ پاکستانی وفد فورم کے موضوعاتی اجلاسوں میں شرکت کرے گا، جبکہ اس موقع پر ایس سی او کے رکن ممالک کے وفود کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان 2026-27 کی مدت کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سربراہانِ مملکت کونسل) کا موجودہ چیئرمین ہے، اور پاکستان آئندہ برس ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل مختلف سرگرمیوں اور اجلاسوں کی میزبانی کرے گا۔