وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
Web Desk
20 November 2026
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی اس استعفے کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اگست 2025ء سے امریکی حکومت کی سائبر سیکیورٹی پالیسی کی نگرانی کرنے والے شان کیرن کراس کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکا میں مائیکروسافٹ سروسز، ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم، بینکوں اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے اندرونی نیٹ ورک میں تکنیکی خرابیوں کا ایک سلسلہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم حکام نے ان خرابیوں کو کسی سائبر حملے کا نتیجہ قرار دینے سے انکار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شان کیرن کراس مزید دو سال تک اس عہدے پر کام جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے، اور انہوں نے یہ قدم اس لیے اٹھایا ہے تاکہ آئندہ برس جنوری میں ڈیموکریٹس کے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے سے قبل وائٹ ہاؤس کو ان کے جانشین کی سینیٹ سے منظوری حاصل کرنے کے لیے مناسب وقت مل سکے۔
متعلقہ عنوانات
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026