LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص

Web Desk

20 November 2026

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 22 نومبر کو منعقد ہونے والے ’دبئی رن 2026‘ کے موقع پر روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے شرکا کی سہولت کے لیے دبئی مال، دبئی مال زعبیل اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مجموعی طور پر تقریباً 15 ہزار پارکنگ مقامات کی دستیابی کا اعلان کر دیا ہے، جہاں پانچ کلومیٹر دوڑ کے شرکا کو دبئی مال جبکہ دس کلومیٹر کے شرکا کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی پارکنگ استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ دبئی فٹنس چیلنج کے تحت ہونے والی اس بڑی عوامی سرگرمی کے لیے شیخ زاید روڈ کو خصوصی رننگ ٹریک میں تبدیل کیا جائے گا اور دونوں روٹس کا آغاز میوزیم آف دی فیوچر کے قریب سے ہوگا جو بالترتیب دبئی مال اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے گیٹ کے قریب اختتام پذیر ہوں گے۔ حکام نے شرکا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں مقررہ مقامات پر پارک کرنے کے بعد دوڑ کے آغاز تک پہنچنے کے لیے دبئی میٹرو سے استفادہ کریں اور قطاروں سے بچنے کے لیے اپنے نول کارڈ میں کم از کم 15 درہم بیلنس رکھیں، جبکہ گزشتہ سال اس ایونٹ میں تقریباً 3 لاکھ 7 ہزار افراد نے شرکت کی تھی اور رواں برس بھی صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے ریکارڈ شرکت متوقع ہے۔