اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
Web Desk
20 November 2026
اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک (Volker Türk) نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی فوری رہائی، ان کے ساتھ مناسب سلوک اور ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں، میں ان کے ساتھ مناسب سلوک کا مطالبہ کرتا ہوں اور میں درحقیقت کشیدگی میں کمی (ڈی ایسکیلیشن) کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘
وولکر ترک نے اس بات پر زور دیا کہ اس مقدمے کے گرد پائے جانے والے سیاسی تناؤ کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق ’’ہمیں اس کیس کے حوالے سے موجود سیاسی کشیدگی کو ختم کرنا ہوگا، جس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر ان کی فوری رہائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔‘‘
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
20 November 2026
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
20 November 2026