کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
Web Desk
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے معاملے میں اپنا نام آنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر خرم ذیشان نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہتکِ عزت نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سینیٹر خرم ذیشان کے مطابق ان کے وکیل کی جانب سے ہتکِ عزت کا نوٹس تیار کر لیا گیا ہے، جو جمعے کو گورنر ہاؤس پشاور بھجوا دیا جائے گا۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان الزامات سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ان کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
سینیٹر خرم ذیشان نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی 14 روز کے اندر نوٹس کا جواب دیں اور معافی مانگیں، بصورتِ دیگر انہیں 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب سینیٹر خرم ذیشان کے وکیل واسط علی شاہ نے بتایا کہ ہتکِ عزت نوٹس ڈیفیمیشن آرڈیننس 2002ء کے سیکشنز کے تحت بھیجا جا رہا ہے، اور مقررہ مدت میں نوٹس کا جواب نہ دینے اور ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں باقاعدہ عدالتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026