ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
Web Desk
20 November 2026
پنٹاگون کے بجٹ اہلکار آرتھر ملر کی جانب سے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو پیش کیے گئے تازہ ترین تخمینے کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جن میں فوجی آپریشنز، ساز و سامان اور گولہ بارود کے اخراجات شامل ہیں تاہم مشرقِ وسطیٰ میں ایرانی حملوں سے امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ اس میں شامل نہیں ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایرانی حملوں میں طیاروں کے ہینگرز، حملوں کا پتہ لگانے والے نظام، گوداموں اور فوجیوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے اربوں ڈالر کے ساز و سامان کو نقصان پہنچا اور اس کی تفصیلات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں، جس پر ارکانِ کانگریس نے پنٹاگون سے ان نقصانات کے اعداد و شمار فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر الزبتھ وارن نے انکشاف کیا کہ ایرانی جہاز رانی کی امریکی بحری ناکہ بندی پر یومیہ 32.5 ملین ڈالر لاگت آ رہی ہے جبکہ بحرین میں امریکی بحریہ کے علاقائی ہیڈکوارٹرز پر ایرانی حملے سے کم از کم 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026