نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
Web Desk
20 November 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ چھوٹے انتظامی یونٹس عوامی مسائل کے حل اور گورننس کے معاملات میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد اب موجودہ پارلیمنٹ کے برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی یا آئینی جواز باقی نہیں رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی نئی سیاسی لڑائی کا حصہ نہیں بنے گی۔ شوکت یوسفزئی نے اپنی جماعت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ اپنا سیاسی اسپیس واپس لینے کے لیے مؤثر اور ٹھوس حکمت عملی مرتب کرے، تاہم فی الحال ہم صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے صرف تماشا ہی دیکھیں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا
20 November 2026
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026