سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
Web Desk
20 November 2026
اقوام متحدہ میں چین کے قائم مقام مستقل مندوب سن لی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قرارداد 1267 اور 2713 کے تحت پابندیوں کے نظام کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی ونگ مجید بریگیڈ کو جلد از جلد پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ پاکستان میں حالیہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرے، جبکہ افغان طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے افغانستان میں موجود داعش خراسان سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے تاکہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بن سکے۔ چینی مندوب نے دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کے لیے افغانستان کی معاشی بحالی، وسطی ایشیائی ممالک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے درمیان علاقائی تعاون بڑھانے اور دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے انٹرنیٹ، مصنوعی ذہانت اور ڈرونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی مؤثر نگرانی کے لیے ترقی پذیر ممالک کو فنی معاونت اور خفیہ معلومات کے تبادلے میں مدد فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026