وزیراعظم شہباز شریف کی سپین کو فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد
Web Desk
20 July 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کی تاریخی فتح پر اسپینش ٹیم اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاتح ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل، اتحاد اور بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی عوام کے علاوہ کینیڈا اور میکسیکو کی حکومتوں کو اس عالمی میگا ایونٹ کی مثالی اور شاندار مشترکہ میزبانی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور ان کی پوری ٹیم کو کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ مکمل کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ کھیل سرحدوں سے بالاتر ہو کر دنیا بھر کی انسانیت کو جوڑتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوستی، اتحاد اور باہمی احترام کا یہی جذبہ آنے والے وقت میں بھی عالمی ہم آہنگی کے لیے رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026