وزیر اعظم کی اشیاء خورونوش کی خلیجی ممالک کو برآمد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
Web Desk
25 March 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک اہم جائزہ اجلاس میں خلیجی ریاستوں کو اشیائے خورونوش کی بلاتعطل فراہمی اور پاکستانی بندرگاہوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تزویراتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ عالمی سپلائی چین کے مسائل اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا پاکستان کا فرض ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ایک خصوصی کمیٹی نے خلیجی ممالک کو برآمد کے لیے 40 بنیادی اشیاء کی منظوری دی ہے، جن میں چاول، چینی، گوشت، پولٹری، ڈیری مصنوعات، پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملکی ضروریات کو متاثر کیے بغیر ان اشیاء کی برآمدات کو تیز کیا جائے اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی بیوروکریٹک تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
تجارت کو سہل بنانے کے لیے حکومت نے کراچی اور بن قاسم کی بندرگاہوں پر نقل و حمل کے نرخوں میں 60 فیصد تک کمی کر دی ہے، جبکہ ٹرانس شپمنٹ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کسٹمز قوانین میں ضروری ترامیم بھی کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے کراچی، گوادر اور دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشنز میں اضافے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026
ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
17 July 2026
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026