LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی

پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

17 July 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام کی جیب پر براہِ راست ڈاکہ قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ عوام کے ساتھ لوٹ مار کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اتحادی حکومت پیٹرول پر عائد ۱۲۰ روپے کے ٹیکسز کا خاتمہ کیوں نہیں کرتی؟ امیر جماعت اسلامی کے مطابق لیوی کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں اور حکومت اس کے نام پر بھتہ خوری کر رہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ایک ناکام حکومت اپنی پالیسیوں کی ناکامی کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔