فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
Web Desk
17 July 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا اہم منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے اور شاندار مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بی ٹو بی (B2B) کانفرنس کے انعقاد پر چین میں پاکستان کے سفیر کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری نہ آنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایسا کہتے ہیں وہ اسلام آباد آکر دیکھیں جہاں اس وقت 350 سے زائد چینی سرمایہ کار موجود ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس وقت چین کے ساتھ 700 سے 800 مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر کام جاری ہے جو ملک میں نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
8 August 2026
حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
8 August 2026
پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے دائر درخواست مسترد
8 August 2026
برطانیہ میں 27 سال بعد نایاب گرہن، سورج 93 فیصد تک چھپ جائے گا
8 August 2026
میر رضا کیس: ابتدائی رپورٹ میں گولی اور تشدد سے متعلق اہم انکشافات
8 August 2026
ایران، عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے
8 August 2026
12 ربیع الاول: سندھ حکومت کا فول پروف سکیورٹی پلان بنانے کا فیصلہ
8 August 2026
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
8 August 2026