LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے: ایگزیوس روسی تیل کی فروخت روکنے کیلئے امریکی سینیٹ میں بل کثرت رائے سے منظور حکومت کا عوام کو ریلیف: پٹرول 2 روپے 2 پیسے فی لٹر سستا مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق معلومات افشا ہونے پر ٹرمپ کا تحقیقات کا حکم بلوچستان بلدیاتی انتخابات: 9 اگست کو مختلف وارڈز میں ہونے والی پولنگ ملتوی صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے نئے باب کا آغاز ہے: سرفراز بگٹی احتجاجی تحریک تیز، ضرورت پڑی تو دھرنا طویل کریں گے: حافظ نعیم الرحمان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کیلئے سنگ میل ہے: احسن اقبال دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت ہے : ترک صدر مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی، خوشحالی کی جانب اہم سنگِ میل ہے:سعودی وزیرِ خارجہ

ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان

Web Desk

17 July 2026

یمن کے حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر یمن کے خلاف محاصرہ اور جارحیت کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے جاری ہونے والی ہر ہدایت پر عمل درآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سبا‘ کے مطابق، یہ بات حوثی فورسز کے وزیرِ دفاع میجر جنرل محمد العاطفی نے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حوثی افواج کے پاس اپنے دفاع اور جوابی کارروائی کے لیے تمام ممکنہ آپشنز موجود ہیں اور جارح ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ہر قسم کا ردِعمل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی اپنے حالیہ بیانات میں زور دیا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادی کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیں گے اور مزاحمتی محاذ کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں عدم استحکام کو بڑھا رہی ہیں، اور ایران اپنے اتحادیوں کی سیاسی و دفاعی حمایت جاری رکھے گا۔