حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
Web Desk
17 July 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی مفاہمتی کوششوں کے نتیجے میں بلوچستان حکومت، شہدائے زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ رکن دھرنا کمیٹی نصر اللہ زیرے کے مطابق، فریقین نے مذاکرات کے مسودے پر اتفاق رائے کے بعد معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے کے تحت زیارت واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان پر ایک مشترکہ اجلاس بھی ہوگا جس میں اپوزیشن اور شہداء کے لواحقین شریک ہوں گے۔ متن کے مطابق شہدائے زیارت کو سرکاری پالیسی کے تحت شہید قرار دے کر لواحقین کو معاوضہ، کفالت اور بچوں کو تعلیم فراہم کی جائے گی، اور سرکاری عمارتیں ان کے ناموں سے منسوب ہوں گی۔ اس کے علاوہ، ریونیو سے متعلق عوامی تحفظات کے حل کے لیے وزیر ریونیو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی۔ اس موقع پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
8 August 2026
حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
8 August 2026
پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے دائر درخواست مسترد
8 August 2026
برطانیہ میں 27 سال بعد نایاب گرہن، سورج 93 فیصد تک چھپ جائے گا
8 August 2026
میر رضا کیس: ابتدائی رپورٹ میں گولی اور تشدد سے متعلق اہم انکشافات
8 August 2026
ایران، عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے
8 August 2026
12 ربیع الاول: سندھ حکومت کا فول پروف سکیورٹی پلان بنانے کا فیصلہ
8 August 2026
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
8 August 2026