ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
Web Desk
17 July 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات بھی فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں سینٹ کام نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملے کمانڈر اِن چیف کی براہِ راست ہدایت پر کیے جا رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ایک حالیہ مفاہمتی یادداشت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات اچانک انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں اور امریکی فورسز مختلف ایرانی شہروں میں فوجی اہداف کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر شہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔ دوسری جانب، ایرانی فورسز نے بھی جوابی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس کے تحت ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے قطر میں واقع امریکی “العدید ایئر بیس” پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، جہاں ان کے مطابق امریکی اڈے کا ریڈار سسٹم اور فضائی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی
24 September 2026
مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
24 September 2026
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر
24 September 2026
ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
24 September 2026
غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
24 September 2026
کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی
24 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام
24 September 2026
27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب
24 September 2026