خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
Web Desk
17 July 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی نیول کمان نے اعلان کیا ہے کہ بحریہ خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت اور ان کے فوجی ساز و سامان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اب وہ وقت قریب پہنچ رہا ہے جب ایرانی مسلح افواج خطے میں امریکی سینٹ کام کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع کرنے والی ہیں۔ دوسری جانب، ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے جنوبی ایران میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں میناب کا ایک اسکول، اہواز میں بچوں کا کینسر اسپتال، اور لامرد کا اسپورٹس ہال اور رہائشی علاقے شامل ہیں۔ انہوں نے ان حملوں کو انسانی حقوق کے دعویداروں کے دوہرے معیار کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن جان لے ایرانی قوم کو شکست نہیں دی جا سکتی اور بے گناہ شہریوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
8 August 2026
حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
8 August 2026
پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے دائر درخواست مسترد
8 August 2026
برطانیہ میں 27 سال بعد نایاب گرہن، سورج 93 فیصد تک چھپ جائے گا
8 August 2026
ایران، عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے
8 August 2026
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
8 August 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
8 August 2026
پاکستان اور کشمیر کے مضبوط رشتے کو کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی: رانا ثناء اللہ
8 August 2026