پیٹرول پر مجموعی لیوی 117 روپے سے تجاوز، حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
Web Desk
10 May 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پوری کرتے ہوئے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھا دیا، جس کے بعد پیٹرول پر مجموعی لیوی 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 13 روپے 91 پیسے اضافی لیوی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے اضافے کے بعد پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر مجموعی طور پر 160 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرنے کی شرط بھی مکمل کر لی ہے، جسے عوام پر ایک اور بڑا مالی دباؤ قرار دیا جا رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
31 August 2026
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، جب تک ہم زندہ ہیں تقسیم نہیں ہونے دیں گے: مراد علی شاہ
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026