LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل

لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز

Web Desk

9 July 2026

اسلام آباد: پاکستان کے شہریوں کے لیے ایک بڑی اور مثبت خبر سامنے آئی ہے، جس کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانوں نے اپنی باقاعدہ قونصلر خدمات (کونسلر سروسز) کے لیے دروازے دوبارہ کھول دیے ہیں۔ اس اقدام سے امریکی ویزا کے خواہش مند افراد اور پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو اب بڑی سہولت میسر آئے گی۔

 لاہور میں قائم امریکی قونصل خانہ بنیادی طور پر ‘امریکی شہری خدمات’ (امریکن سٹیزن سروسز) فراہم کرے گا۔ کراچی کا قونصل خانہ امریکی شہری خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ‘نان امیگرنٹ ویزا’ (غیر مہاجر ویزے جیسے وزٹ، اسٹوڈنٹ اور بزنس ویزا) کی درخواستوں پر کارروائی اور انٹرویوز کا آغاز بھی کرے گا۔ امریکی سفارت خانے کے حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر آپ ویزا کی درخواست دینے کے خواہش مند ہیں یا آپ کو بطور امریکی شہری کوئی کونسلر سروس درکار ہے، تو اپوائنٹمنٹ اور مزید معلومات کے لیے فوری طور پر امریکی سفارت خانے کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔ماہرین کے مطابق، ان قونصلر سروسز کی دوبارہ بحالی سے اسلام آباد سفارت خانے پر کام کا دباؤ انتہائی کم ہو جائے گا اور ویزا پراسیسنگ کا وقت بھی نمایاں طور پر کم ہونے کی امید ہے۔