پی ایس ایل 2026 کی تفصیلات سینیٹ میں پیش؛منافع ساڑھے 7 ارب روپے سے متجاوز
Web Desk
10 June 2026
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کے حالیہ ایڈیشن 2026 کے مجموعی اخراجات، آمدن اور ریکارڈ ساز منافع کی تمام تر تفصیلات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ میں پیش کر دی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جمع کروائے گئے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق، لیگ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 8 کرنے کا فیصلہ بورڈ کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوا ہے، جس کی بدولت پی سی بی کا منافع ماضی کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ کر ساڑھے سات ارب روپے کی تاریخی سطح کو عبور کر گیا ہے۔
سینیٹ کمیٹی کو پیش کی گئی بجٹ رپورٹ کے مطابق، پی ایس ایل 2026 کے دوران مختلف کمرشل، براڈکاسٹنگ اور اسپانسرشپ حقوق کے ذریعے مجموعی آمدن 10 ارب 19 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد رہی۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد، لاجسٹکس اور پروڈکشن پر مجموعی طور پر 2 ارب 64 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔ان اخراجات کے بعد پی سی بی کو ٹیکس کی کٹوتی سے قبل (Pre-Tax) ریکارڈ 7 ارب 54 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کا خالص منافع حاصل ہوا ہے۔
پی سی بی نے قائمہ کمیٹی کے سامنے گزشتہ برسوں کے منافع کا موازنہ بھی پیش کیا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ 8 ٹیموں کے فارمیٹ نے لیگ کی برانڈ ویلیو میں کتنا بڑا اضافہ کیا ہے گزشتہ سال پی سی بی کو مجموعی طور پر 2 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔سال 2024 کے ایڈیشن کے دوران بورڈ کو 2 ارب 46 کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، ٹیموں کی تعداد میں اضافے سے نہ صرف میچوں کی تعداد بڑھی بلکہ اسپانسرز اور شائقینِ کرکٹ کی دلچسپی میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا، جس نے پی ایس ایل کو معاشی طور پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے کامیاب ترین کھیلوں کا ایونٹ بنا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا
19 September 2026
زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کرلی
19 September 2026
ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم اٹھانا فاطمہ ثنا اور نور زمان کے لیے اعزاز
19 September 2026
ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان کے عبد الرحمن نے میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا
19 September 2026
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو نقصان
19 September 2026
جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے
19 September 2026
فیضان نے لاہور سے اسکردو تک 1100 کلومیٹر رننگ 22 روز میں مکمل کرلی
19 September 2026
منیبہ علی ایشین گیمز سے باہر، گُل فیروزہ وکٹ کیپنگ کریں گی
18 September 2026