سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
Web Desk
19 November 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے سربراہ جنرل بریڈ کوپر نے اسرائیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسرائیلی فوج کے سربراہ اور خفیہ ایجنسی ’’موساد‘‘ کے ڈائریکٹر سمیت اعلیٰ دفاعی و سکیورٹی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔
یہ ملاقات ایک ایسے نازک وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل بریڈ کوپر، اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ایال ضمیر اور موساد کے سربراہ رومن گوفمین کے درمیان سہ فریقی ملاقات ہوئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل بریڈ کوپر اور ایال ضمیر نے دونوں ممالک کی افواج کے اعلیٰ کمانڈرز کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ عمر ٹشلر بھی شریک تھے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ ملاقاتوں کے دوران خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت، عسکری ہم آہنگی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل بریڈ کوپر کا یہ دورہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بحرین اور کویت نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایران کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے، جبکہ یہ حملے ایران کے جزیرے قشم پر امریکی کارروائیوں کے بعد کیے گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
19 November 2026
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026
عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
19 November 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست
19 November 2026
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026
یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک
19 November 2026