بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
Web Desk
19 November 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے شہر تربت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہدائے وطن کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری مؤثر کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سید عاصم منیر کو بلوچستان میں جاری مختلف سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے مشکل آپریشنل حالات میں جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، چوکسی اور بلند حوصلے کو سراہا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کا مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تحسین ہے، اور پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، خوشحالی اور سماجی و معاشی ترقی کے حصول کے لیے پاک فوج کا عزم پوری طرح برقرار ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
19 November 2026
عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
19 November 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست
19 November 2026
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026
یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک
19 November 2026