مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست
Web Desk
19 November 2026
مشرقِ وسطیٰ میں جاری علاقائی کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک عالمی سطح پر محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں سرفہرست شمار کیے گئے ہیں، جبکہ دنیا کے دس محفوظ ترین ممالک میں چار خلیجی ریاستیں شامل ہیں۔
عالمی سروے ادارے ’’گیلپ‘‘ (Gallup) کے سروے کے مطابق سعودی عرب کو رات کے وقت تنہا پیدل چلنے کے حوالے سے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے، جہاں 96 فیصد بالغ افراد نے خود کو محفوظ قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تحفظ کا یہ احساس 2025ء کے 95 فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر 96 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
سروے اور عالمی درجہ بندی کے مطابق بحرین میں 93 فیصد شہریوں نے خود کو محفوظ قرار دیا، جبکہ متحدہ عرب امارات 96 فیصد اسکور کے ساتھ سنگاپور کے ہم پلہ قرار پایا۔ دنیا کے دس محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت اور بحرین شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ’’گیلپ لاء اینڈ آرڈر انڈیکس‘‘ (Gallup Law and Order Index) میں متحدہ عرب امارات 95 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہا، بحرین نے 93 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ کویت اور سعودی عرب 92، 92 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ممالک میں شامل رہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
19 November 2026
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026
عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
19 November 2026
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026
یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک
19 November 2026