LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک عجمان میں پہلے عالمی میڈیا فورم 2026ء کا انعقاد، 17 ممالک کے 68 مقررین شریک

اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی

Web Desk

19 November 2026

اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کے وسطی علاقے میں ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کے دوران اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزرز نے شمال مغربی علاقوں کی جانب پیش قدمی کی ہے جبکہ ہزاروں فلسطینی شہریوں نے جان بچانے کے لیے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی ٹینک اور بلڈوزر البریج اور النصیرات کیمپوں کے شمال مغربی علاقوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ عینی شاہدین نے برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی‘‘ (BBC) کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے المغراقہ، وادی غزہ پل، الدعوہ محلے اور صلاح الدین روڈ کے مشرقی علاقوں کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے، جس کے باعث درجنوں خاندانوں نے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کی ہے۔ اس سے قبل مقامی آبادی اور وہاں پناہ لیے ہوئے بے گھر افراد کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی، جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے مکینوں سے کہا ہے کہ کارروائی ختم ہونے کے باضابطہ اعلان تک وہ ان علاقوں سے دور رہیں۔

ایک سال سے زائد عرصہ قبل جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہری علاقوں کے اندر فوجی کارروائی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ تازہ پیش رفت کے دوران غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے المغراقہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم ایک فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی گروپ ’’حماس‘‘ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کا یہ فوجی آپریشن بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب ایک اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم ’’اسلامی جہاد‘‘ (Islamic Jihad) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کا اسرائیل کا خطرناک منصوبہ ہے، اور اس اسرائیلی جارحیت کی ذمہ داری امریکا اور غزہ امن بورڈ پر عائد ہوتی ہے۔