LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک عجمان میں پہلے عالمی میڈیا فورم 2026ء کا انعقاد، 17 ممالک کے 68 مقررین شریک

ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد

Web Desk

19 November 2026

امریکی محکمہ خزانہ نے خطے میں ایران کے اثر و رسوخ اور اس کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں لبنان میں مقیم تین افراد اور تین اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن پر لبنانی تنظیم ’’حزب اللہ‘‘ کی مالی معاونت کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں حزب اللہ سے منسلک فلاحی تنظیم ’’تعاون ایسوسی ایشن‘‘ اور اس کے بانی عفیف عبدالرضا شومان شامل ہیں۔ محکمہ خزانہ نے الزام عائد کیا کہ ان افراد اور اداروں نے بیرونی عطیات کو حزب اللہ کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا۔

اس کے علاوہ لبنانی کاروباری شخصیت حسن خیشن اور ان کے بھائی ابراہیم خیشن سمیت ان کی دو کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے، جن پر سونے اور نقدی کی سمگلنگ کے ذریعے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ’’قدس فورس‘‘ (Quds Force) سے رقوم منتقل کرنے کا الزام ہے۔

اس موقع پر امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے اور اس کی پراکسی تنظیموں کی مالی معاونت و فنڈنگ کے ذرائع روکنے کے لیے امریکی اقدامات آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔