LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک عجمان میں پہلے عالمی میڈیا فورم 2026ء کا انعقاد، 17 ممالک کے 68 مقررین شریک تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں: مراد علی شاہ بلاول بھٹو کے بیان پر وفاقی وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں: سعید غنی بھارت کے پاس 36 میں سے 32 رافیل طیارے رہ گئے: برطانوی جریدے کی پاکستان مؤقف کی تصدیق پوتن اور شی میں مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے، ٹرمپ سے بھی بات چیت ہوگی: کریملن پرنس ولیم سے ملاقات میں سیف علی خان کے شاہی خاندانی پس منظر کا بھی ذکر تعلیم حکومتوں کی ترجیح نہیں، تعلیمی نظام تباہ ہو رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک

Web Desk

19 November 2026

مغربی سینیگال کے ساحل پر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کی کشتی چٹانوں سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ مقامی ذرائع نے دو ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے کے وقت کشتی میں پانچ خواتین سمیت لگ بھگ 100 افراد سوار تھے، جو اسپین کے کینری جزائر (Canary Islands) کے خطرناک سمندری راستے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ تیز لہروں کے باعث کشتی ساحلی چٹانوں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

ساحل پر بہہ کر آنے والی تباہ حال کشتی کے ملبے سے پانی کے تھیلے، موبائل فونز، مسافروں کی شناختی دستاویزات اور ایک طالب علم کے تعلیمی کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سینیگالی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی ساحل کا یہ علاقہ حالیہ عرصے میں انسانی اسمگلروں کے لیے غیر قانونی تارکینِ وطن کو یورپ روانہ کرنے کا ایک بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں سے ہر سال ہزاروں افراد جان جوکھوں میں ڈال کر خطرناک سمندری سفر اختیار کرتے ہیں۔