یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک
Web Desk
19 November 2026
یمنی مسلح افواج نے ’’آپریشن فجر الیمن‘‘ کے تحت حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی اور زمینی کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یمنی فوجی ترجمان کے مطابق ان بھرپور کارروائیوں کے دوران حوثی ملیشیا کے مورچوں، عسکری گاڑیوں اور ہتھیاروں کے ذخائر کو نشانہ بناتے ہوئے مجموعی طور پر 746 حملے کیے گئے، جن میں 21 فضائی حملے، 43 ڈرون حملے، 44 راکٹ لانچر حملے اور 638 توپ خانے کے گولے داغے جانا شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق ان مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 142 کمانڈرز اور جنگجو مارے گئے، جبکہ 72 بکتر بند گاڑیاں اور دیگر فوجی سازوسامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ تعز کے مختلف علاقوں میں حوثی ملیشیا کی پیش قدمی روک دی گئی ہے، جبکہ دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع مارب اور الجوف کے محاذوں پر بھی شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
19 November 2026
امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا
19 November 2026
سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری
19 November 2026
بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف
19 November 2026
صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون
19 November 2026