سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے
Web Desk
19 November 2026
سعودی عرب نے یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے دو کروز میزائل اور دو ڈرونز کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا ہے۔
فوجی اتحاد کے مطابق ان ڈرونز میں سے ایک ریاض کے علاقے جبکہ دوسرا سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب بڑھ رہا تھا، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ (X) پر جاری بیان میں بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرونز کو ریاض اور جنوبی علاقوں میں روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی فوجی اتحاد نے ریاض کی جانب داغا گیا ایک کروز میزائل بھی تباہ کر دیا تھا۔ یہ اعلان سعودی دارالحکومت میں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دینے کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا، جبکہ ایک اور کروز میزائل کو جنوبی علاقے میں تباہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا
19 November 2026
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026
عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
19 November 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست
19 November 2026
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی
19 November 2026
سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
19 November 2026
ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد
19 November 2026
یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک
19 November 2026