LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک عجمان میں پہلے عالمی میڈیا فورم 2026ء کا انعقاد، 17 ممالک کے 68 مقررین شریک تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں: مراد علی شاہ بلاول بھٹو کے بیان پر وفاقی وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں: سعید غنی بھارت کے پاس 36 میں سے 32 رافیل طیارے رہ گئے: برطانوی جریدے کی پاکستان مؤقف کی تصدیق پوتن اور شی میں مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے، ٹرمپ سے بھی بات چیت ہوگی: کریملن

امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا

Web Desk

19 November 2026

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ’’ایکسپو سٹی‘‘ کے تاریخی الوصل پلازہ میں ماحولیاتی تحفظ، صحت مند طرزِ زندگی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’’ایکو واک 2026ء‘‘ (Eco Walk 2026) کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں 500 سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی۔

13 نومبر کو ہونے والی اس تقریب کا اہتمام ’’جے وائی کے کمیونٹی سروسز‘‘ (JYK Community Services) نے کیا، جس کی بانی معروف سماجی و ماحولیاتی رہنما جوہی یاسمین خان ہیں۔ ’’پائیدار مستقبل کے لیے یکجہتی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں سرکاری اداروں کے نمائندوں، کاروباری شخصیات، طلبہ، خاندانوں، ماحولیاتی کارکنوں، افرادِ باہم معذوری (خصوصی افراد) اور مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے حصہ لیا۔

تقریب کا آغاز دبئی پولیس بینڈ کی شاندار پریڈ سے ہوا، جس میں ہمایہ اسکول کے طلبہ بھی شریک تھے، جبکہ موسیقی، ثقافتی سرگرمیوں اور اجتماعی واک کے ذریعے ماحولیات کے تحفظ اور سماجی یکجہتی کا مثبت پیغام دیا گیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات، دبئی انوائرمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج اتھارٹی، دبئی پولیس، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی، مجرا نیشنل سی ایس آر فنڈ، دبئی اسپورٹس کونسل اور دبئی چیمبر آف کامرس سمیت مختلف اداروں کے نمائندوں کی شرکت اور تعاون کو سراہا گیا۔

مدعو کیے گئے مہمانوں میں وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری مروان عبداللہ العزازی، مجرا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سارہ شا، دبئی اسپورٹس کونسل کے غازی سبیل المدنی اور دبئی انوائرمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے ماحولیاتی تحقیق کے ماہر پیٹر فارنگٹن شامل تھے۔ شرکا نے سرکاری اور نجی اداروں کے اشتراک سے ماحولیاتی تحفظ، صحت اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

منتظمین کے مطابق ’’ایکو واک 2026‘‘ کی نمایاں سرگرمی اجتماعی شجرکاری مہم تھی، جس کے دوران 500 سے زائد غاف کے بیج بوئے گئے، جبکہ مزید 1500 بیج اور 600 پودے شرکا میں تقسیم کیے گئے۔ منتظمین نے سال بھر کے دوران دبئی کے مختلف علاقوں، خصوصاً محنت کشوں کی رہائشی آبادیوں میں غاف اور نیم کے مجموعی طور پر 3 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے ابتدائی مرحلے میں ایک ہزار درخت لگائے جائیں گے جبکہ باقی درخت مرحلہ وار کاشت کیے جائیں گے۔

تقریب کے دوران دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز کے ماہرین نے ہنگامی طبی امداد اور شدید گرمی کے باعث لاحق ہونے والے خطرات سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کی، جبکہ ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کے رضاکاروں نے شرکا کے مفت طبی معائنے بھی کیے۔ ماحول دوست سفری ذرائع کی حوصلہ افزائی کے لیے دو سائیکلیں پیش کی گئیں، جو بعد ازاں محنت کشوں کو فراہم کی جائیں گی۔

ایکو واک کی بانی جوہی یاسمین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ صرف درخت لگانے یا قدرتی وسائل بچانے تک محدود نہیں، بلکہ انسانی وقار، سماجی شمولیت، صحت اور معاشرے کے ہر فرد کی فلاح و بہبود سے بھی وابستہ ہے۔ انہوں نے سرکاری اداروں، کاروباری شراکت داروں، رضاکاروں اور شرکا کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایکو واک کا آغاز دبئی میں ’’کوپ 28‘‘ (COP28) کے دوران ایک خیال کے طور پر ہوا تھا، جو اب ماحولیات کے تحفظ اور انسانی خدمت کے لیے ایک اجتماعی تحریک کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایکو واک کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں تقریباً 2 ہزار افراد نے شرکت کی تھی، جبکہ ان تقریبات کے دوران 2 ہزار غاف کے پودے، ایک ہزار ننھے پودے اور 15 ہزار غاف کے بیج تقسیم کیے گئے تھے۔