LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان؛ فضا فیاض کپتان مقرر

Web Desk

7 July 2026

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت فضا فیاض کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل یہ تاریخی سیریز 14 سے 24 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں فلڈ لائٹس کے نیچے رات 8 بجے کھیلی جائے گی۔ مہمان ٹیم اپنے پہلے دورۂ پاکستان کے لیے 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی، جس کے بعد دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔ گزشتہ سال بنگلہ دیش کو ہرا کر آنے والے کامیاب اسکواڈ کی 9 کھلاڑیوں بشمول کپتان فضا فیاض، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، کومل خان، میمونہ خالد، راحمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم اور ذوفشاں ایاز کو اس اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں نے کراچی میں فٹنس اور اسکلز کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی ہے۔ اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں الزوہہ حماد، بریرہ سیف، ہادیہ مینا، ماہ نور، ماہم نزاکت، ماہنور زیب، شہر بانو اور زینب خانم شامل ہیں۔