دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریاں؛ راولپنڈی میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
Web Desk
9 July 2026
دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے پری سیریز ٹریننگ کیمپ کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ کیمپ کے پہلے روز ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد، بیٹنگ کوچ اسد شفیق اور بولنگ کوچ عمر گل کی زیرِ نگرانی تین گھنٹے طویل سخت ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے پریکٹس وکٹوں پر نیٹس سیشن کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی ڈرلز کیں۔ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم جمعہ اور ہفتہ کو دو روزہ انٹرا اسکواڈ سناریو میچ بھی کھیلے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف اسپین میں کھیلی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026