سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
Web Desk
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت اور تیز رجحان کا سلسلہ برقرار رہا اور کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1068 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے دوران 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 91 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 473 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں تائیوان کے تائیوان ایس ای انڈیکس میں 9 فیصد، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 7 فیصد اور جاپان کے نکی انڈیکس میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھی گئی۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکار
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
23 November 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026