آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
Web Desk
24 November 2026
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے اور اس کی تحریک ہرگز حقوق کی تحریک نہیں بلکہ اسے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ طلال چودھری نے بتایا کہ کالعدم کمیٹی کے 38 میں سے 37 مطالبات تسلیم کیے جا چکے ہیں، تاہم گرفتار شرپسندوں سے دورانِ تفتیش ہونے والے انکشافات کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں جنہوں نے اسلحہ کشمیر لے کر جانا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان میں امتیاز اسلم کالعدم کمیٹی کی کور کمیٹی کا رکن ہے جو قیادت کے درمیان رابطہ کاری کرتا تھا، اصغر سرحدی علاقوں سے اسلحہ آگے پہنچاتا تھا جبکہ ماجد نامی شخص ضیاء سے رابطے میں رہ کر اسلحہ فراہم کرتا تھا اور ناظم نامی ملزم عمار سہیل سے رابطے میں تھا، اسی طرح شہزاد نامی شخص اصل میں کشمیر کا رہائشی ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے شرپسندوں کی آڈیوز بھی میڈیا کے سامنے پیش کی جا چکی ہیں اور ریاستی ادارے خطے میں امن و امان خراب کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آئی جی سندھ کا انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
24 November 2026
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 November 2026
ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف
24 November 2026
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
24 November 2026
نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
24 November 2026
سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی
24 November 2026
ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان
24 November 2026