ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف
Web Desk
24 November 2026
ایران کی پارلیمان کے اسپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ تہران کی جانب سے عائد کردہ سات شرائط پر عمل درآمد اور مطالبات پورے ہونے تک امریکا کے ساتھ نہ کوئی اقدام ہوگا اور نہ ہی کوئی مذاکرات ہوں گے۔ پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے کوئی غلطی کی تو ایران اس کی کارروائیوں کا فیصلہ کن جواب دینے اور جنگ کے جغرافیے کو تبدیل کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ تہران نے امریکا کو سات مطالبات پر مشتمل ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، لبنان پر اسرائیلی حملے روکنا، ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے، اور اگر ان شرائط کو پورا کر دیا گیا تو اس مدت کے اختتام پر آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی اور مستقل معاہدے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکا تہران کے مطالبات تسلیم کر لے تو آبنائے ہرمز کو دو دن کے اندر دوبارہ کھولا جا سکتا ہے، جبکہ ایران اور امریکا دونوں اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنے مکمل کنٹرول کے دعوے کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 November 2026
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
24 November 2026
نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
24 November 2026
سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی
24 November 2026
ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان
24 November 2026
ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی
24 November 2026