LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان

Web Desk

24 November 2026

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد ہو تو قوم بچتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی آئے تاہم عوام کے بغیر کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی، اس لیے عوام میں بیداری کی تحریک چلانا ہوگی۔ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ 1956 اور 1962 کے آئین میں ایسی شقیں رکھی گئیں جو نہیں چل سکتی تھیں جس کے بعد 1973 کے آئین پر اتفاق ہوا، اور اب تک ہونے والی ترامیم میں سے صرف چار باہمی مشاورت سے ہوئیں جبکہ 13 ترامیم آج تک متنازعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنچ اور بار کی تقسیم سے عدلیہ کمزور ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت آج تک نہیں ہوئی، 26ویں اور 27ویں ترامیم کو ختم ہونا ہے اور اب 28ویں ترمیم لائی جا رہی ہے جس کے لیے ریفرنڈم نہیں ہونا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں پاکستان 130ویں نمبر پر ہے اور موجودہ الیکشن کمشنر بھی 26ویں ترمیم کی وجہ سے عہدے پر بیٹھے ہیں حالانکہ ان کا وقت کب کا ختم ہو چکا ہے، جبکہ امریکہ میں صدر ٹرمپ کے مقرر کردہ دو ججز نے بھی ان کے خلاف فیصلہ دیا اور خود ٹرمپ نے کہا کہ ہر اختیار ہونا چاہیے مگر مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کے ساتھ عدلیہ میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے اور لائن آف فائر میں آنے والی سختیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قربانیاں دینا پڑیں گی۔