ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی
Web Desk
24 November 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزارتِ خارجہ کے صوبائی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے کیونکہ ملکی جغرافیائی حجم اور متعدد صوبوں کی متنوع صلاحیتیں اس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے صوبوں کے پڑوسی ممالک کے سرحدی صوبوں کے ساتھ وسیع روابط ہیں، سرحد پار آمدورفت کا سلسلہ مسلسل جاری رہتا ہے اور سرحد کے دونوں جانب بسنے والے لوگوں کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور سماجی رشتے قائم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے صوبوں خصوصاً سرحدی صوبوں میں ایسی بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں جو دشمن کی جانب سے بند کیے جانے والے راستوں کو دوبارہ کھول سکتی ہیں، جبکہ تہران کو اپنی سفارت کاری اس حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھانی چاہیے کہ ملک پر عائد پابندیوں کی اہمیت اور اثرات کم سے کم ہوتے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی
24 November 2026
ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان
24 November 2026
ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم
24 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست
24 November 2026
نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی
24 November 2026
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
24 November 2026
تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی
24 November 2026
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026