LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت

نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی

Web Desk

24 November 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز اور پولیس لائنز کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے 49ویں کامن کے 34 پولیس افسران کی فیڈرل کانسٹیبلری میں مدتِ تعیناتی مکمل ہونے پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پولیس افسران ملک و قوم کا سرمایہ ہیں جن سے سب کو بہت توقعات وابستہ ہیں اور انہیں عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری میں افسران کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں نئے عزم اور جذبے کے ساتھ نبھائیں، مظلوم کی داد رسی کے لیے آخری حد تک جائیں اور ظالم کو کسی صورت نہ چھوڑیں۔ دورے کے دوران محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں صفوت بلاک کا افتتاح کیا، میٹنگ ہالز، دفاتر اور جم کا دورہ کیا اور فورس کی نئی بکتر بند گاڑیوں اور بسوں کا معائنہ بھی کیا، جبکہ اس موقع پر آئی جی ایف سی نذیر احمد گاڑا نے وفاقی وزیر داخلہ کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور دیگر اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی