نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
Web Desk
24 November 2026
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینِ پاکستان میں واضح طریقہ کار موجود ہے اور پنجاب کی تقسیم کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظوری لینا آئینی تقاضا ہے جبکہ ریفرنڈم اس آئینی طریقہ کار کا متبادل نہیں بن سکتا۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 239 کی شق ایک اور دو کے تحت آئینی ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت ضروری ہے جبکہ شق چار کے تحت کسی بھی صوبے کی حدود میں تبدیلی کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے منظوری لازم ہے، اس لیے نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کا آئینی طریقہ کار اپنانے کا اعتراض اپنی جگہ درست ہے اور اس معاملے پر یکساں اصول اپناتے ہوئے آئینی و سیاسی دونوں پہلوؤں سے کھلے دل کے ساتھ بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے 2012 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبے کی قراردادوں اور قیامِ پاکستان سے قبل صوبہ سرحد کے ریفرنڈم کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ جمہوری عمل میں عوامی رائے کی بنیادی اہمیت کے باوجود ریفرنڈم آرٹیکل 239 کی شق چار کی جگہ نہیں لے سکتا، اور نئے صوبوں کے قیام کا حتمی فیصلہ سیاسی جماعتوں کی قیادت نے متعلقہ صوبے کے عوام کی خواہشات کے مطابق کرنا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ مضبوط مقامی حکومتوں کا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ جامعات میں طلبہ یونینز کے ذریعے ایسی نسل تیار کی جا سکتی ہے جو مستقبل میں مختلف شعبوں میں قیادت کا کردار ادا کرے۔
متعلقہ عنوانات
آئی جی سندھ کا انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
24 November 2026
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026
ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف
24 November 2026
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
24 November 2026
نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
24 November 2026
سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی
24 November 2026
ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان
24 November 2026