تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی
Web Desk
24 November 2026
بٹگرام کے علاقے شاتل سیرے کنڈو کے مقام پر مسافر گاڑی الٹنے کے افسوسناک حادثے میں ایک خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق یہ المناک حادثہ سواریوں سے بھری گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بٹگرام کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور جاں بحق و زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کا عمل آغاز کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
24 November 2026
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026