ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم
Web Desk
24 November 2026
قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ قطر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ قطر اور امریکا کے درمیان سٹریٹجک مذاکرات کے فریم ورک کے تحت ہونے والی اس ملاقات کے بعد جاری سرکاری بیانات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ قطری وزارتِ خارجہ کے سرکاری بیان کے مطابق دونوں ممالک نے بین الاقوامی آبی راستوں میں جہاز رانی کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ حالیہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں نے کشیدگی کم کرنے، خطے میں سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے اور سفارتی کوششوں و باہمی رابطہ کاری کو جاری رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، واضح رہے کہ قطر ایران اور امریکا کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور تنازع کے خاتمے کے لیے اب تک دونوں فریقوں کے سامنے مختلف تجاویز اور منصوبے پیش کر چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان
24 November 2026
ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی
24 November 2026
190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست
24 November 2026
نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی
24 November 2026
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
24 November 2026
تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی
24 November 2026
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026