LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد تورغر میں گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق، 7 زخمی یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم

جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز

Web Desk

24 November 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پنجاب انہیں ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا اور گزشتہ حکومت میں پنجاب کو مؤکل چلا رہے تھے، تاہم آج صوبہ اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں ہزاروں ٹن کوڑا اٹھانے کے بعد اسے ضائع کرنے کے بجائے توانائی اور آمدن کا ذریعہ بنانے پر کام ہو رہا ہے۔ مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ ان کی کوشش ہے کہ کوڑے سے بائیو گیس تیار کی جائے اور وہ آئندہ ایک ہزار دنوں میں اس منصوبے کو عملی شکل دیں گی جبکہ کام کی رفتار نہیں رکنے دیں گی۔ ستھرا پنجاب منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس منصوبے نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے جس کے تحت صوبے کے ہر شہر میں تقریباً دو لاکھ اہلکار صفائی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اور اس ماڈل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی کامیابی کے بعد ’ستھرا آزاد کشمیر‘ جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی ’صاف ستھرا خیبرپختونخوا‘ کے نام سے اسی طرز پر صفائی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی محنت اور کامیابیوں کی ویڈیوز، خصوصاً لیپ ٹاپس کی اَن باکسنگ دیکھ کر بے حد خوش ہوتی ہیں، اور پنجاب واحد صوبہ ہے جو اپنے طلبہ و نوجوانوں کی کامیابیوں کو سراہنے کے ساتھ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کرتا ہے۔