پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
Web Desk
22 November 2026
پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے تحت پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور عمان کی سرکاری توانائی کمپنی ’او کیو ٹریڈنگ‘ کے مابین پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت عمانی کمپنی پی ایس او کو پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے 200 ملین ڈالر کی کریڈٹ سہولت بھی فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مسقط میں عمان کے وزیر توانائی و معدنیات انجینئر سالم العوفی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعے شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ دونوں وزراء نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس تجارتی فریم ورک سے پاکستان کی توانائی سیکیورٹی مضبوط بنانے اور پٹرولیم درآمدات کے ذرائع میں تنوع لانے میں مدد ملے گی، جبکہ حکام کے مطابق او کیو ٹریڈنگ نے رواں سال 2026ء میں پی ایس او کو 10 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پٹرول فراہم کیا ہے اور سال کے اختتام تک پاکستان کو ایل پی جی کی فراہمی بھی ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026
محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری
22 November 2026