LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی

Web Desk

24 November 2026

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی نے خلائی مشن کی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں پاکستان اور چین کے درمیان مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے اور ہم چاند، مریخ اور اس سے بھی آگے کی منازل طے کریں گے۔ اس موقع پر چینی خلا باز نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ خلائی مشن پر روانہ ہونے کا موقع ملے گا اور مستقبل میں بھی بین الاقوامی خلا بازوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے، جبکہ پاکستانی ساتھی خلا باز نے مشن کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور گزشتہ کچھ عرصے میں دونوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے۔ محمد ذیشان علی نے کہا کہ یہ مشن نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، خلائی مرکز کی انتظامیہ اور عملے نے بہترین تربیت فراہم کی اور چینی عملے کے ساتھ مضبوط دوستی و پیشہ ورانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مستقبل میں مزید فروغ پاتا دیکھ رہے ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ان سے کہا تھا کہ اس مشن میں ذیشان نہیں بلکہ پاکستان جا رہا ہے اور ملک کی نمائندگی و فخر ان کے سر ہے۔