LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

بھارتی والی بال ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ: حکومت کا بھارتی ٹیم کو این او سی جاری

Web Desk

5 July 2026

وفاقی حکومت نے سپورٹس ڈپلومیسی کی طرف ایک اور بڑا قدم بڑھاتے ہوئے بھارتی والی بال ٹیم کو پاکستان آمد کے لیے این او سی (نیشنل آبجیکشن سرٹیفکیٹ) جاری کر دیا ہے۔ بھارتی ٹیم اسلام آباد میں شیڈول سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ (کاوا) میں شرکت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق، کاوا (CAVA) چیمپئن شپ رواں ماہ 22 سے 29 جولائی تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی حکام کو این او سی کے اجرا کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے لیے شدید پرامید ہیں۔

چوہدری یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس میگا ایونٹ میں میزبان پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے علاوہ قازقستان، نیپال، افغانستان، سری لنکا اور کرغزستان سمیت خطے کی دیگر اہم ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔