ڈیرہ اسماعیل خان میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
Web Desk
3 July 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بلوچستان کے ضلع شیرانی کی انتظامیہ کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی اہلکاروں نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر بس سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور انہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ جائے وقوعہ پر موجود ہے اور امدادی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026