آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
Web Desk
3 July 2026
ایران کے خاتم الانبیاء بریگیڈ نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے کے دوران کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو ایرانی ردِعمل نہایت سخت اور ہولناک ہوگا۔
خاتم الانبیاء بریگیڈ نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ مخالفین شہید سپریم لیڈر کے جنازے پر حملے کی حماقت کرنے سے پہلے دو بار سوچ لیں۔
رپورٹ کے مطابق، شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی، جس کے لیے ان کا جسدِ خاکی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس تاریخی جنازے میں مختلف ممالک کے سربراہان سمیت 100 سے زائد ملکوں کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں، جبکہ جلوسِ جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
جنازے کے فضائل اور تدفین کے مراحل: تہران میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپریم لیڈر کے جسدِ خاکی کو تہران سے قم، اور پھر عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا۔ ان تمام مقامات پر عوامی الوداعی تقاریب کے بعد میت کو دوبارہ ایران لا کر مشہدِ مقدس میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026
طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار
17 August 2026
عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات
17 August 2026
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
17 August 2026
آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی
17 August 2026