LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر ایران نے امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کر دی، 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد یمن کی المخا بندرگاہ نے آپریشن معطل کر دیا قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی ایران کو اپنے 3 پائلٹس قطر میں قید ہونے کا شبہ، ریڈ کراس سے مدد کی اپیل

دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ

Web Desk

3 July 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے طویل عرصے سے دہشت گردی کے ہاتھوں بہت زیادہ مصائب جھیلے ہیں اور قربانیاں دی ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی برقرار ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کا باقاعدہ آغاز 26 فروری 2026 کو ہوا تھا، جب افغان فورسز کی جانب سے پاکستان پر سرحد پار سے بلا اشتعال حملے کیے گئے تھے۔

سرحدی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن کے اس عزم کو دہرایا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پاکستان کا مؤقف اصولی ہے اور امریکہ اس کی خودمختاری کے ساتھ کھڑا ہے۔