LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قدرتی آفات کے حوالے سے رواں سال 51 اضلاع ہائی رسک قرار سعودی عرب کی قیادت میں مشرق وسطیٰ میں نیا اتحاد؛ پاکستان، ترکیہ اور مصر بھی شامل، امریکی جریدہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران اور امریکا معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے،عاصم افتخار اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ڈیرہ اسماعیل خان میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق،متعدد زخمی دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ سب میرین کیبل کی مرمت مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی محسن نقوی کا پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کی تقریباً تمام اہم شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ حارث سید لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کے جج مقرر، گورنر کیلیفورنیا کا اہم اعلان کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم کا تاریخی فیصلہ؛ مختلف کاؤنٹیز کے لیے 14 نئے سپیریئر کورٹ ججز کا تقرر شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے آخری دیدار کا آغاز ہو گیا، تہران میں رقت آمیز مناظر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران امریکی رکن کانگریس کا اسرائیل پر فوری اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

مالی سال 2025-26 کا تجارتی خسارہ ساڑھے 39 ارب ڈالر ریکارڈ

Web Desk

3 July 2026

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (ادارہ شماریات) نے مالی سال 2025-26 کے بیرونی تجارت کے حتمی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی تجارتی خسارہ ساڑھے 39 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 21.6 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق، مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 30.126 ارب ڈالر رہیں، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب، درآمدی بل میں اضافہ دیکھا گیا اور مجموعی درآمدات 7.9 فیصد اضافے کے ساتھ 69.597 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جس نے تجارتی خسارے کو بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں مالی سال کے آخری مہینے کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جون 2026 کے دوران برآمدات میں 16.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور یہ 2.239 ارب ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات 24.1 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ 6.767 ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔ اس کے نتیجے میں صرف جون کے ایک مہینے میں تجارتی خسارہ 4.528 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق، مئی کی نسبت جون میں تجارتی خسارے میں 63.8 فیصد کا تشویشناک اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ سال جون کے مقابلے میں برآمدات 9.6 فیصد کم ہوئیں، درآمدات 26.3 فیصد بڑھیں اور مجموعی ماہانہ تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 57.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔