LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

ایران اور امریکا معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے،عاصم افتخار

Web Desk

3 July 2026

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے اور دوحہ مذاکرات میں تعمیری پیش رفت کے بعد فریقین بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ بحرین کی درخواست پر بلائے گئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ خطے کے بحران کا پائیدار حل صرف سفارتکاری، مکالمے اور مذاکرات میں ہے، طاقت کے استعمال کی کوئی گنجائش نہیں۔

سفیر عاصم افتخار نے زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون سے باہر کسی بھی فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے۔ خطے میں کشیدگی کم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایران اور جی سی سی (GCC) ممالک پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بحرین اور کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس تنازع کو نہ روکا گیا تو یہ پورے خطے میں شدید عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے بتایا کہ پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثالثی کا آغاز کیا تاکہ خطے میں امن اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” کو سفارتی کوششوں کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جس کا مقصد کشیدگی میں کمی لانا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے قطر، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور چین کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔ عاصم افتخار کے مطابق، رابطے کے تمام چینلز کھلے ہیں اور اعتماد سازی کے اقدامات کے ذریعے بحران کو ٹالنے کی کوششیں جاری ہیں۔