شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے آخری دیدار کا آغاز ہو گیا، تہران میں رقت آمیز مناظر
Web Desk
3 July 2026
ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں، جہاں ان کا جسدِ خاکی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ سینٹر میں رکھ دیا گیا ہے تاکہ عوام، اعلیٰ حکام اور غیر ملکی معزز شخصیات ان کا آخری دیدار کر سکیں۔
دارالحکومت تہران میں تعزیتی تقریبات کے سلسلے میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اور انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مصلیٰ الکبیر سمیت تمام اہم مقامات پر سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں کیونکہ جلوسِ جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ تہران میں کل نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسدِ خاکی کو قم، نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جس کے بعد تدفین مشہدِ مقدس میں ہوگی۔ اس تاریخی جنازے میں کئی سربراہانِ مملکت سمیت 100 ممالک کے مندوبین شریک ہو رہے ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی وفات نے امتِ مسلمہ کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے واشنگٹن اور تل ابیب کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “یہ سرخ سفر کا اختتام نہیں بلکہ اتحاد، استقامت اور ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔” انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایرانی قوم ہر آزمائش کے بعد پہلے سے زیادہ متحد اور مضبوط ہو کر ابھرتی ہے۔ صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آخری رسومات میں بھرپور شرکت کر کے قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔ دوسری جانب، ایک اہم سفارتی پیشرفت میں بھارتی نمائندہ خصوصی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی تدفین میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
ایران کے خاتم الانبیاء بریگیڈ نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر جنازے کے دوران کسی بھی قسم کی جارحیت یا حملہ کیا گیا تو ایرانی جواب نہایت سخت اور ہولناک ہوگا۔ بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ مخالفین کسی بھی مہم جوئی سے پہلے دو بار سوچ لیں
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026