قدرتی آفات کے حوالے سے رواں سال 51 اضلاع ہائی رسک قرار
Web Desk
3 July 2026
وفاقی وزارتِ صحت کی ڈیزاسٹر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رابعہ جاوید نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال قدرتی آفات کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ملک کے 51 اضلاع کو ہائی رسک (شدید خطرے کی زد میں) قرار دے دیا گیا ہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رابعہ جاوید کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک کے ایک بڑے حصے کو خشک سالی اور شدید ہیٹ ویو (شدید گرمی کی لہر) جبکہ شمالی علاقوں کو غیر معمولی بارشوں، سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قدرتی آفت کے دوران سب سے زیادہ خطرہ بچوں کو لاحق ہوتا ہے۔ انہوں نے والدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ مون سون کی بارشوں کے دوران بچوں کو پانی اور برساتی نالوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں، کیونکہ بچے نہ تو سیلابی ریلوں کی شدت کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور نہ ہی ہنگامی صورتحال میں خود کو بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر رابعہ جاوید نے بتایا کہ جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں کے دوران خصوصی طور پر بچوں کی صحت اور حفاظت پر توجہ دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مسلسل رابطہ برقرار ہے اور تمام صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت (BHUs) میں ہنگامی اور ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ ہر صورت یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل
16 August 2026
استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
16 August 2026
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026